• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشائی ممالک میں پاکستان میں منہ کا کینسر سرفہرست ہے، پروفیسر طارق

ایشائی ممالک میں پاکستان میں منہ کا کینسر سرفہرست ہے، پروفیسر طارق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں نوجوان نسل منہ کے کینسر میں تیزی سے مبتلا ہورہی ہے جوخطرناک بات ہے، ایشائی ممالک میں پاکستان میں منہ کا کینسر سرفہرست ہے، یہ بات جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے پیر کو ورلڈ اورل ہیلتھ ڈے کے موقع پر سندھ انسٹیٹوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسسز میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر لبنی انصاری بیگ، پرنسپل ایس ایم سی کالج پروفیسر غلام سرور قریشی ، ڈین پروفیسر کیفی اقبال ، ڈاکٹرغزالہ عثمان اور پرنسپل پروفیسر زبیر عباسی سمیت دیگر اراکان فیکلٹی بھی موجود تھے۔پروفیسر طارق رفیع نے منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں منہ کی صحت کا خیال نہیں رکھا جاتا جبکہ پان ، چھالیہ، گٹکا ، مین پوری ، میٹھی سپاری ، میٹھی چھالیہ ، نسوار سمیت دیگر مضر اشیاء کے استعمال سے منہ، دانتوں کے امراض ہولناک صورت اختیار کرتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین