• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائو یونیورسٹی کی آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج مقابلوں میں پہلی پوزیشن

ڈائو یونیورسٹی کی آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج  مقابلوں میں پہلی پوزیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جاری رہنے والے آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس مقابلوں میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز دس مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے کر سرِفہرست رہی، جبکہ بحریہ یونیورسٹی نے تین ٹورنامنٹس جیت کر دوسری اسی طرح آغاخان یونیورسٹی اور ہمدرد یونیورسٹی نے ایک ایک ٹورنامنٹ اپنے نام کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آل کراچی انٹر پروفیشنل میڈیکل کالج اسپورٹس مقابلے12 مارچ تا 19 مارچ ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اوجھا کیمپس میں جار رہے، جس میں کراچی کے سترہ 17طبی تعلیمی اداروں کے 2000 طلبہ نے حصہ لیا، جبکہ مقابلوں میں فاتح پانے والوں کے لیے تقریبِ تقیسمِ انعامات جمعرات 29مارچ کوڈائو میڈیکل کے معین آڈیٹوریم میںمنعقدہوگی۔

تازہ ترین