• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کررہی ہے، ڈاکٹر پرویز سیہڑ

حکومت تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کررہی ہے، ڈاکٹر پرویز سیہڑ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ڈاکٹر پرویز احمد سیہڑنے کہا ہےکہ ہمارا اولین فریضہ یہ ہے کہ تعلیم کو عام کیا جائے جس کے لیے حکومتِ سندھ نے انٹر تک تعلیم کو مفت کردیا ہے تاکہ غریب کا بچہ بھی علم کے زیور سے آراستہ ہوسکے۔وہ پیر کو سندھ پروفیسر زاینڈ لیکچرارز ایسو سی ایشن کے زیرِ اہتمام ترقی پانے والے اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر ز اور پروفیسرز کے اعزاز میں خاتونِ پاکستان گورنمنٹ کالج فار ویمن میں دیئے گئے استقبا لیہ سے خطاب کررہےتھے۔ ڈاکٹر پرویز احمد سیہڑ نےمزید کہا کہ سندھ کے کالج اساتذہ کو کو ترقی ملنا ان کا حق ہے۔ تقریب میں ترقی پانے والے اساتذہ کے علاوہ، آرڈی کراچی پروفیسر معشوق بلوچ، سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی، پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہجہاں پنھور، پروفیسر صدیق انڑ، پروفیسر شاہدہ کلھوڑو، پروفیسر ڈاکٹر ربینہ حکیم، پروفیسر ربینہ افضال، پروفیسر زینت آفتاب، پروفیسر ندیم حیدر ، پروفیسر شاہد اقبال، پروفیسر ذکاء اللہ، پروفیسر عامر الحق، پروفیسر منور عباس، پروفیسرایوب مری، پروفیسرشیر خان سیلرو، پروفیسر مصطفیٰ کاکا،پروفیسر مشتاق مہر و دیگر نے شرکت کی۔ سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر فیروزالدین صدیقی نے ترقی پانے والے اساتذہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا سپلا کو سندھ کے کالج اساتذہ کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے سڑکوں پر آنا پڑتا تھا جس کے بعد لاٹھی چارج ، واٹر کینن کے بیدریغ استعمال اور گرفتاریوں کے ذریعہ ان کی تذلیل کی جاتی تھی جس کے بعد ایک طویل جدوجہد کے نتیجے میں ان کو اگلے گریڈ میں ترقیاں دی جاتی تھیں مگر جب سے محکمہ کالج ایجوکیشن قائم ہوا اساتذہ کی ترقی کی رفتار تیز ہوگئی ۔ سپلا کے رہنماؤں نے یہ بھی کہا کہ سکریٹری کالج ایجوکیشن ڈاکٹر پرویز احمد سیہڑ کے اقدامات سے سندھ کی کالج ایجو کیشن میں واضح بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین