• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ریلیاں

خیرپور(بیورو رپورٹ)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی مخالفت اور حمایت میں ٹیچرز تنظیموں نےریلیاں نکالی، یہ ریلیاں وائیس چانسلر کی مخالفت اور حمایت کے باعث یونیورسٹی اساتذہ دو گروپوں میں تقسیم ہوگئیں۔ پروگریسو فرینڈز ٹیچر اتحاد کی جانب سے کرپشن ختم کرو یونیورسٹی بچاؤ ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر امیر چانڈیو ،پروفیسر ڈکٹر مینہوں خان لغاری،پروفیسر میڈم شہناز شیخ اور دیگر ریلی کی قیادت کر رہے تھے ۔ دریں اثناء یونیورسٹی ٹیچرزکے دوسرے گروپ نے بی بی اے ڈپارٹمنٹ سے سٹی پوائنٹ تک وائیس چانسلر کی حمایت میں ریلی نکالی جس کی قیادت یونیورسٹی کے رجسٹرار سید اسد رضا عابدی ،پروفیسر چندن لعل، پروفیسر غلام مہدی ،پروفیسر فیاض چانڈیو اور دیگر نے کی۔

تازہ ترین