• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خادم رضوی کو گرفتار کرکے لائیں، انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم، اسکا  ذریعہ آمدن کیا ہے‘ سپریم کورٹ

خادم رضوی کو گرفتار کرکے لائیں، انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم، اسکا  ذریعہ آمدن کیا ہے‘  سپریم کورٹ

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیض آباد دھرنے میں تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو بدستور عدالتی مفرور قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے ، پولیس کی جانب سے مقدمات کا حتمی چالان عدالت پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری اور مولانا عنایت کیخلاف 3مقدمات کی سماعت کی تو پولیس کی جانب سے مقدمات کا حتمی چالان عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیاکرتےہوئے پولیس کو4اپریل تک ملزمان کیخلاف حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا ،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ ارجمند نے ملزمان کی عدم پیشی پر پولیس کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کو عدالتی مفرور قرار دیا تھا، عدالت نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کا مفرور ملزم کا اسٹیٹس بھی برقرار رکھا ہے ۔ آئندہ سماعت 4اپریل کو ہو گی ۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنے کے دوران تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی ، پیر افضل قادری ، مولانا عنایت حسین اور دیگر کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے ۔

تازہ ترین