• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، 2ارکان تحقیقاتی کمیٹی سے الگ، کمیٹی کام کا آغاز نہ کرسکی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، 2ارکان تحقیقاتی کمیٹی سے الگ، کمیٹی کام کا آغاز نہ کرسکی

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن کے نامزد دو افسران پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی سے الگ ہو گئے، جسکے باعث کمیٹی فارن فنڈننگ کیس سے متعلق اپنے کام کا آغاز نہ کر سکی، 27؍ مارچ کو یہ معاملہ پھر الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائیگا، تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی سے الیکشن کمیشن کے نامزد دو افسران الگ ہو گئے۔ الیکشن کمیشن نے فریقین کو سننے کیلئے ڈی جی لاءکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔ کمیٹی فارن فنڈننگ کیس سے متعلق اپنے کام کا آغاز نا کر سکی۔ذرائع کے مطابق ستائیس مارچ کو یہ معاملہ پھر الیکشن کمیشن کے سامنے رکھا جائے گا۔الیکشن کمیشن 27؍ مارچ کو ایک بار پھر سماعت کرے گی۔

تازہ ترین