• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اپوزیشن لیڈر کون؟چیئرمین آئندہ ہفتے تقرر کا فیصلہ کرینگے

اسلام آباد (طاہر خلیل،ایجنسی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی آئندہ ہفتے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا فیصلہ کریں گے۔سینیٹ کے اپوزیشن لیڈر کے لئے پیپلزپارٹی کی شیری رحمنٰ اور تحریک انصاف کے اعظم سواتی آمنے سامنے ہیں۔سینیٹر شیری رحمنٰ نے پی پی پی اور حلیف جماعتوں کے 33اراکین کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی ریکوزیشن چیئرمین سینیٹ کے پاس جمع کرائی ہے ۔ جبکہ سینیٹر اعظم سواتی بھی اپوزیشن کے بیشتر ارکان کی حمائت حاصل کرنے میں کامیابی کے دعویدار ہیں قواعد کے تحت چیئرمین کو سینیٹ ارکان کی حلف برداری کے بعد 15روز کے اندر اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کرنا ہے اور یہ مدت 27مارچ کو مکمل ہو جائے گی اسلئے توقع کی جارہی ہے کہ چیئرمین آئندہ ہفتے سینیٹ کے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کافیصلہ کریں گے ۔دریں اثناء این این آئی کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو واضح جواب دیتے ہوئے کسی صورت اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیاہے۔
تازہ ترین