• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کیلئےحکمت یارکی طرح کے انتظامات کئے جا سکتے ہیں ،اعزاز چوہدری

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا میں مقیم پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ظاہری طور پر پاکستان مستقبل میں افغان سیٹ اپ کا حصہ بننے کے لیے طالبان قیادت کی شمولیت پر زور دے رہا ہے کیونکہ کابل اور واشنگٹن افغانستان سے عسکریت پسندی کو ختم کرنے کی کوششیں بڑھا رہے ہیں۔طالبان کے لیےحکمت یارکی طرح کے انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان قیادت کی افغان سیٹ اپ میں شمولیت چاہتے ہیں۔واشنگٹن میں خواتین کے خارجہ پالیسی گروپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس گلبدین حکمت یار کی مثال موجود ہے، جنہیں نہ صرف سیاسی سیٹ اپ میں جگہ دی گئی بلکہ ان کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا، لہذا اس طرح کے انتظامات طالبان کے لیے بھی کیے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین