• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس،دیا مربھاشا ڈیم سمیت 3 کھرب 65ارب 50کروڑ کے 34 منصوبے منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینٹر ل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے تین کھرب 65 ارب50کروڑ روپے مالیت کے توانائی ، ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، آبی وسائل ، سائنس و ٹیکنالوجی ، تعلیم ،صحت سمیت مختلف شعبوں کے 34ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جن میں سے تین کھرب 33ارب 18کروڑ روپے کے پانچ میگامنصوبوں کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس پیر کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک کھرب 24ارب روپے کی منظوری دے دی گئی اور توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ہے ، آبی وسائل کے دیگر منصوبوں میں بلوچستان اور سندھ میں ساحل سمندر کی کشادگی اور ساحل کے ساتھ موجود زمین کی نگرانی کے لیے 65کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ، ضلع مظفر گڑھ کو سیلاب سے محفوظ رکھنے کے لیے بند کی تعمیر کیلئے 51کروڑ33لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ، توانائی کے شعبے میں این ڈی ڈی سی کے کنٹرول اور مربوط نظام پر عملدرآمد کے منصوبے کیلئے دو ارب 92کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ،گلگت بلتستان میں گرڈ سٹیشن کے قیام ، مہمند ایجنسی فاٹا میں مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کی بھی منظوری دی گئی اور دونوں منصوبے ایکنک کو بھیج دیئے گئے ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبوں میں نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی سیکیورٹی فورس کی رہائش کیلئے منصوبے کی منظوری دی گئی ، بلوچستان میں خانوزئی کراس سے لورالائی اور قلعہ سیف اللہ تک سپیرہ راغا سٹرک کی کشادگی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی ، گوادر میں ریلوے لائن کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی اور توثیق کے لیے ایکنگ بھیج دیاگیا ۔
تازہ ترین