• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد رضا قصوری کی ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں میں ثالثی کی پیشکش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے چیئرمین احمد رضا قصوری نے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں ثالثی کی پیشکش کردی۔ احمد رضا قصوری نے یہ پیشکش گزشتہ روز ڈاکٹر فاروق ستار اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ ایم کیو ایم میں وقتی انتشار کے خاتمے کیلئے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، باہمی انتشار سے سینیٹ میں نشستیں کم آئیں۔تفصیلات کے مطا بق احمد رضا قصوری نے پیر کو یہاںایم کیو ایم (پاکستان ،پی آئی بی) کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار سے انکی رہائش واقع پیر الہٰی بخش کالونی میں ملاقات کے دوران کی۔ بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی اندرونی لڑائی جھگڑے کے سبب ان کی سینیٹ کی نشستیں کم آئیں، ایم کیو ایم اگر ایک عمارت ہے تو اس لڑائی میں یہ عمارت ملبہ بن گئی ہے، اب اس ملبے پر سب کی خصوصاً پیپلز پارٹی کی نظریں ہیں، ایم کیو ایم والے پارٹی بنائیں میں ان کے ساتھ شامل ہونے کو تیار ہوں، اگر یہ پتنگ کٹ گئی تو پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور دیگر اسے لوٹنے کے لیئے بھاگیں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ احمد رضا قصوری سے دیرینہ تعلق ہے، سیاسی معاملات پر ہمارا موقف ایک ہے، ہم پر برا وقت آیا تو بھی یہ بلا جھجک ہم سے ملتے رہے، کل دو گروپوں میں یوم تاسیس منایا گیا، یہ عمل اچھا نہیں لگا، سندھ کے شہروں کی سب سے بڑی جماعت کی موجودہ صورتحال پر انہیں تشویش ہے۔ احمد رضا قصوری دونوں گروپوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، بہاد ر آباد کے ساتھیوں سے بات کرنا چاہیں تو میرا اعتماد انہیں حاصل ہے۔
تازہ ترین