• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین قتل کیس، ملزم مصطفٰی کانجو کی بیرون ملک موجودگی کا ریکارڈ طلب

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے زین قتل کیس کے ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل پر سی سی پی او لاہور امین وینس کو مصطفٰی کانجو کی بیرون ملک موجودگی کا ریکارڈ پیش کرنیکی ہدایت کر دی ،ہائیکورٹ کے 2رکنی بنچ نے ملزمان کی بریت کے خلاف حکومت پنجاب کی اپیل پرسماعت کی ، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبدالصمد نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود مصطفی کانجو سمیت 4ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئےجبکہ ملزمان کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملزم مصطفی کانجو بیرون ملک ہے ، دیگر3 ملزمان صادق، اکرام اللہ اور آصف الرحمن لکی مروت میں موجود ہیں جنہیں آئندہ سماعت پر پیش کردیا جائیگا ، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے آئندہ سماعت پر دلائل سن کر فیصلہ سنا یا جائےگا، مصطفی کانجو پر ننھے بچے زین کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کرنے کےالزام کے تحت مقدمہ درج ہے، ٹرائل عدالت نے راضی نامہ ہونے کی بناء پر ملزمان کو بری کر دیاتھا، سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کے واقعہ کا از خود نوٹس بھی لے رکھا ہے۔
تازہ ترین