• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی جنگ:چین میں امریکی تربیت یافتہ بینکر کی تعیناتی

کراچی(نیوزڈیسک) امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی جنگ کے تناظر میں ڑفچین کے مرکزی بینک کے سربراہ کے طور پر امریکا میں تربیت یافتہ ایک بینکر کا انتخاب کیا گیا ہے، اقتصادی اصلاحات پر اس وقت چین میں خاصی توجہ دی جا رہی ہے،یی گانگ کو ’پیپلز بینک آف چائنا‘ کا سربراہ کو مقرر کیا گیا۔ انہوں نے اقتصادیات میں پی ایچ ڈی امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے سے حاصل کی جب کہ اس سے قبل وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے ماسٹرز مکمل کر چکے تھے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق چین کے مرکزی بینک میں ان کی ممکنہ ذمہ داریوں میں انٹریسٹ ریٹس اور ایکسچینج ریٹس کو عالمی منڈی کے حساب سے ترتیب دینا شامل ہو گا، اس کے علاوہ انہیں معاشی معاملات کی نگرانی کے عمل کو بھی زیادہ موثر بنانا ہو گا۔ 60سالہ يی گانگ بیرونی سرمايہ کاروں اور ریگولیٹرز میں پہلے ہی جانے پہچانے ہیں۔
تازہ ترین