• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے برطانیہ میں سیاسی سرگرمیوں کیلئے رجسٹریشن کرالی

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان میں ایم کیو ایم کے کئی دھڑوں میں بٹ جانے اورلندن کی قیادت کو خارج کئے جانے کے بعد ایم کیو ایم کے بانی نے کم وبیش دو دہائی قبل برطانیہ میں سکونت اختیار کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی پارٹی کو برطانیہ میں رجسٹرڈ کرالیاہے، کمپنیز ہائوس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم کیو ایم لندن کے ایک عہدیدار نے رواں سال 22جنوری کو کمپنی ہائوس میں رجسٹر کرایا ہے جس کا نمبر11161064.Aبتایا گیا ہے۔ایم کیو ایم سیکریٹریٹ کے ترجمان کاکہناہے کہ کراچی میںپارٹی رہنمائوں کی جانب سے ایم کیو ایم لندن سے رابطے ختم کرلینے کے رجسٹریشن کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ ایم کیو ایم انٹرنیشنل لمیٹڈ کو 221 وہٹ چرچ لین ایج ویئر برطانیہ کے پتے پر رجسٹرڈ کرایاگیاہےایم کیو ایم لندن دفتر کے ایک عہدیدار کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے ایک عہدیدار محمد سلیم کو رجسٹرڈ ایم کیو ایم انٹرنیشنل لمیٹڈ کا ڈائریکٹر بنایاگیاہے کمپنیز ہائوس کے رجسٹر سے ظاہرہوتاہے کہ اس کی سرگرمیاں سیاسی تنظیموں کی سرگرمیاں قرار دی گئی ہیں۔پارٹی کے دفتر کے طورپر جو جگہ درج کرائی گئی ہے وہ وہی ہے جہاںبانی ایم کیو ایم کے کزن افتخار حسین اور ایم کیو ایم کے دوسرے رہنما سالہا سال قیام پذیر رہے ہیں، ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے حوالے سے اس پر چھاپہ بھی مارا گیاتھا اس کے علاوہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کے حوالے سے بھی اسکاٹ لینڈ یارد اس جگہ چھاپہ مارچکی ہے۔
تازہ ترین