• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن میں مختلف ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق نوٹسز کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن میں ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق نوٹسز کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی ہوگئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضابطہ اخلاق چیلنج ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ این اے 120 سمیت مختلف ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے نوٹسز پر ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی، عمران خان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن نے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کر دی،الیکشن کمیشن نے عمران خان، بلال یاسین ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر،طلال چوہدری،پرویز رشید سمیت دیگر کو ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کئے تھے۔ 
تازہ ترین