• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنرکو فی الوقت نئی دہلی واپس بھیجنے کافیصلہ موخر کردیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان نے بھارت میں متعین اپنے ہائی کمشنرسہیل محمود کوفی الوقت نئی دہلی واپس بھیجنے کافیصلہ موخر کردیاہے اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ جب تک بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری رونمانہیں ہوتی اور بھارتی خفیہ ایجنسیاںپاکستان کے سفارتی عملے، ان کے اہل خانہ اورسکول جانے والے بچوں کو ہراساں کرنے اوران کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ ختم نہیں کرتے پاکستانی ہائی کمشنرواپس دہلی نہیں جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت نے اپنے سفارتی عملے کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں تسلسل اور اس حوالے سے باربار احتجاج کرنے کے باوجود یہ سلسلہ نہ روکے جانے کے بعد اپنے ہائی کمشنر سہیل محمودکومشاورت کے لیے واپس اسلام آباد بلایا تھا تاہم اب یہ فیصلہ کیاگیاہے کہ وہ فوری طورپر واپس نہیں جائیں گے۔
تازہ ترین