• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دہشتگردی کےخاتمےکیلئے سنجیدہ اقدام کر رہا ہے، بلاول

 اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کریں موجودہ حکومت کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس بھیجنا تشویشناک ہے۔ پیر کو بلاول بھٹو رداری سے پیپلز پارٹی اوورسیز کے عہدیداروں کے وفد نے ملاقا ت کی۔ پیپلزپارٹی اوورسیز کے وفد کی قیادت سید ظاہرعباس اور علی اصغر شاہد نے کی، ملاقا ت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک کا دفاع کریں ، انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتائیں کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام اٹھا رہا ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے مزاحمت کی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس بھیجنا تشویشناک ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستانی آباد ہیں۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کی رہنما جہاں آرا وٹو نے بھی ملاقات کی ہے۔ 
تازہ ترین