• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

شائقین کے کرکٹ ہو جائیں تیار ، قذافی اسٹیڈیم میں آج چوکوں چھکوں کی برسات ہو گی ، رونق بڑھانے کے لیے غیر ملکی کھلاڑی بھی دبئی سے لاہور پہنچ گئے ۔

پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی ، کرس جارڈن ، ایون لوئس ، لیام ڈاوسن اور آندرےفلیچر پہنچ گئے ۔ان کے علاوہ کراچی کنگز کے روی بوپارا ،ٹائمل ملز ، کولن انگرم ،جو ڈینلی ،ڈیوڈویسی اور لینڈل سیمنز بھی شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سےہوٹل پہنچادیا گیا ۔اس موقع پرموجود شائقین نے غیر ملکی مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر کرس گرین بھی لاہور پہنچ گئے ۔کرس گرین کا کہنا ہے کہ پہلی بار پاکستان آنے پر بہت پرجوش ہوں، آج پشاور زلمی سے بڑا مقابلہ ہو گا ۔

ادھرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو کہتے ہیں لاہور پہنچنے پر خوشی ہے، بہت پر جوش ہوں،امید ہے شائقین گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کریں گے۔

پی ایس ایل کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے

علاوہ ازیں پلے آف کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کے محمود اللہ اور تمیم اقبال سری لنکا سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ، محمو د اللہ کوئٹہ اور تمیم اقبال پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اگلے مرحلے میں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا بڑا ٹاکرا ہوگا ۔ میچ میں جو ہارے گا ، اس کا پی ایس ایل تھری میں سفر تمام ہوگا اور جو جیتے گا اس کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔

تازہ ترین