• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کونسل تیمور طارق تیسری مرتبہ اپنی شکست کے دفاع کیلئے پُرعزم

بری (نمائندہ جنگ) 3مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ بری کونسل کی ریڈ ویلز وارڈ سے لیبر پارٹی نے سینئر کونسلر کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز تیمور طارق ایک بار پھر سیاسی میدان میں ہیں۔ وہ تیسری بار اپنی نشست کا دفاع کرسکیں گے۔ یہ وارڈ جو ماضی میں ٹوری پارٹی کا گڑھ تصور کی جاتی تھی یہاں سے کنزرویٹو سے اعجاز احمد اور خالد حسین منتخب ہوتے چلے آرہے تھے۔ 2010ء سے ٹوری پارٹی کے ہاتھ سے سیاسی میدان نکل کر لیبر پارٹی کے ہاتھ آگیا ہے۔ تیمور طارق مسلسل دوبار جیت چکے ہیں۔ کونسلر شاہینہ ہارون کا تعلق بھی اسی وارڈ سے ہے۔ اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے تیمور طارق کا کہنا تھا کہ وہ ووٹرز سے اپنی آٹھ سالہ کونسلر شپ کی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔ لیبر پارٹی بری آئندہ مالی سال کے دوران مقامی سڑکوں، نرسنگ ہومز اور سوشل سیکٹر میں کئی ملین پونڈز کے منصوبے لا رہی ہے۔ بری کے دونوں ایمرجنسی ہیلتھ سینٹرز کی بندش کا فیصلہ روکنا بھی لیبر کا ایک بڑا اور تاریخی اقدام ہے۔ اب این ایچ ایس دونوں ہیلتھ سینٹرز کو فنڈنگ جاری رکھے گا۔ ریڈ ویلز چلڈرن سینٹر کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں500ملین پونڈ رکھے گئے ہیں۔ تیمور طارق کا آبائی تعلق ضلع بھمبر کے علاقے مکری ٹیجزی سے ہے، ان کا خاندان کئی دہائیوں سے بری میں مقیم ہے۔ 2010ء میں پہلی بار بری کونسل میں برطانیہ کے کم عمر ترین کونسلر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔
تازہ ترین