• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایچ ایس منشیات کی عادت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، ڈاکٹروں کا انتباہ

این ایچ ایس منشیات کی عادت میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، ڈاکٹروں کا انتباہ

لندن( پی اے ) ڈاکٹروں نے متنبہ کیاہے کہ این ایچ ایس مریضوں کو طاقتور درد کش دوائیں دے کرمنشیات کی عادت میں اضافےکاسبب بن رہاہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 24ملین افراد کو مارفین جیسی منشیات آمیز دوائیں فراہم کی گئیں اعدادوشمار کے مطابق مریضوں کو ہر گھنٹے ایسی دوائوں کے 2ہزار700ڈبے فراہم کئے گئے،منشیات کے عادی افراد کی مشاورت کرنے منشیات کے ایک سابق عادی فرد نے بی بی سی کو بتایا کہ این ایچ ایس منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں اضافہ کررہاہے۔رائل کالج آف جی پیز نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو فوری آرام اور تسکین کیلئے مریضوں کو منشیات آمیز مسکن درد کش دوائیں مثلاً مارفین، ٹراماڈولاور فینٹانیل جیسی انتہائی طاقتور درد شکن ادویات نہیں تشخیص کرنی چاہئیں کیونکہ اس طرح کی دوائیں مریضوں کو عادی بنادیتی ہیں اور اگر ان کو غلط طورپر استعمال کیاجائے توان سے موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔بی بی سی نے دعویٰ کیاہے کہ اس کی تحقیق سےانکشاف ہواہے کہ انگلینڈ میں کام کرنے کی عمر کے 2ملین سے زیادہ افراد کو ڈاکٹروں نے درد کش دوائیں تجویز کیں جبکہ 2017-17کے دوران ان کو اس طرح کی دوائیں تجویز نہیں کی گئی تھیں۔

تازہ ترین