• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشنرز کو کیئر کی مد میں ’این ایچ ایس ٹیکس‘ اداکرنے پر مجبورکیا جا سکتا ہے

لندن (نیوز ڈیسک) پنشنرز کو اپنی کیئر کی مد میں ’’این ایچ ایس ٹیکس‘‘ کی ادائیگی پر مجبورکیا جا سکتا ہے۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وزرا کی جانب سے معمر ورکرز پر ٹیکس میں اضافہ کے لئے غور کے باعث این ایچ ایس کو اس سال کے اختتام تک اربوں پونڈز کی اضافی فنڈنگ مل سکے گی۔تھریسا مے نے کنزرویٹیو سے کہاہے کہ انہیں ووٹرز کے سامنےیہ ثابت کرنا ہوگا کہ اگر پبلک سروسز پر لیبرکے خلاف کامیابی ملی تو وہ این ایچ ایس کی بہتری کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔ کابینہ میں اس امر پر ہم آہنگی پائی جاتی ہے کہ ہیلتھ سروس کے لئے اضافی رقم فراہم کی جائے۔بعض وزرا نجی محفلوں میں یہ رائے دے چکے ہیں کہ این ایچ ایس کو ضروری فنڈنگ کی فراہمی کے لئے نیشنل انشورنس میںہر سطح پر اضافہ کیا جائے۔
تازہ ترین