• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں غیرقانونی تارکین وطن کی بے دخلی تیزکی جائے گی

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی کے نئے وزیر داخلہ کہا ہے کہ اسلام جرمن ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں بننے والی نئی حکومت میں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے قدامت پسند سیاست دان ہورسٹ زیہوفر نے کہا کہ اسلام جرمن ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔ جرمنی کا ارتقاء مسیحیت سے ہوا ہے۔زیہوفر نے البتہ کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو مسلمان جرمنی میں آباد ہیں، وہ اس ملک کا حصہ ضرور ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جرمن عوام اپنی روایات اور ثقافت کو چھوڑ نہیں سکتے ہیں۔ زیہوفر نے ایسی تنقید کا بھی مسترد کر دیا کہ نئی جرمن کابینہ میں تارکین وطن پس منظر والے جرمن شہریوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے، کیا وزیر صحت کا عہدہ سنبھالنے کے لیے میرا ڈاکٹر ہونا ضروری ہے؟ انہوں نے مزید کہا تارکین وطن پس منظر رکھنے والے جرمنوں کے لیے یہ لازمی نہیں کہ وہ اچھے سیاست دان ہونے کے لوازمات بھی پورا کرتے ہیں۔ ہورسٹ زیہوفر نے یہ بھی کہا کہ وہ بطور وزیر داخلہ ایسے مہاجرین اور تارکین وطن کی ملک بدری کے سلسلے کو تیز کر دیں گے، جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین