• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیرٹکٹ سفرکرنے پر 12لاکھ سے زائدکا کرایہ اور جرمانہ وصول

لاہور (جنرل رپورٹر ) ڈویژنل کمرشل آفیسر نے تبلیغی اجتماع والے دن بروز اتوارزیادہ رش کے پیش نظر سیکشن پر چلنے والی معمول کی ٹرینوں کے علاوہ کوئٹہ اسپیشل اور کرا چی اسپیشل میل پر اپنے اسپیشل گروپ آف اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز (اطراف) کے ہمراہ چھاپے مارکر 794 مسافر بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے پکڑے اور ان سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 1212110 روپے موقع پر وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کر وادیئے۔
تازہ ترین