لاہور(نمائندہ جنگ)جوڈیشل مجسٹریٹ نےاغوا کے مقدمہ میں ملوث حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدارعائشہ احد کے خلاف درخواست پر گواہان کو 7 اپریل کو طلب کر لیادرخواست گزار فلپائنی خاتون لوری وائی پی منٹل اپنے وکیل کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئی عدالت نے درخواست گزار کااپنا بیان ریکارڈ کر لیاعائشہ احد پر اپنے فلپینی ملازم جوزف لوز بالانی کو اغوا کرنے کا مقدمہ درج ہے۔