• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کی گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق قانون سازی کیلئے پنجاب حکومت کو 2ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق قانون سازی کیلئے پنجاب حکومت کو 2ماہ میں رپورٹ دینے کی ہدایت

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین پر تشدد کی روک تھام سے متعلق قانون سازی کیلئے پنجاب حکومت کو 2ماہ کا وقت د یتے ہوئے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کر دی ، جسٹس جواد حسن نے شیرازذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں گھریلو ملازمین کے تحفظ کے قوانین کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی گئی، ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی سفارشات پر مشتمل رپورٹ پنجاب حکومت کو دیں تاکہ اس کی روشنی میں گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جاسکی، درخواست گزار وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ 3سال پہلے ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا حکم دیا تھا۔ لیکن ابھی تک عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوسکا اس لیے حکومت پنجاب کو گھریلو ملازمین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کرنے پابند بنایا جائے۔

تازہ ترین