• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون بلاک 2میں پانی کی قلت‘مکین پریشان

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سیٹلائٹ ٹائون بلاک نمبر2میں پانی کا بحران سنگین ہو گیا اہل علاقہ نے بتایا کہ آئے روز ٹیوب ویل خراب ہونے کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہو گئی ہے گزشتہ دنوں بھی ٹیوب ویل کی مرمت کی گئی مگر ناقص سامان استعمال کرنے کی وجہ سے ٹیوب ویل دوبارہ خراب ہو گیا انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی آمد آمد ہے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ شدید احتجاج کیا جائیگا۔
تازہ ترین