• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی رہنماء کے اغواء کے خلاف آج مظاہرہ ہوگا،اے این پی

کوئٹہ( آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں تحصیل چمن کےسیکرٹری ثقافت صادق ناراض کی اغواء نما گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس طرح کے حربوں سے نہ ماضی میں مرعوب ہوئے تھے اور نہ ہی آج ہونگے۔اس سلسلے میں آج صبح نو بجے چمن شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور سہ پہر ساڑھے 12 بجے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پریس کانفرنس کریں گے باچا خان مرکز سے جاری صوبائی بیان میں تحصیل چمن کے سیکرٹری ثقافت صادق ناراض کی اغواء نما گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوامی نیشنل پارٹی کو راہ راست اور برحق موقف سے دستبردار نہیں کرایا جاسکتا اگر کسی پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے الزام ثابت ہوتا ہے تو بے شک سزا دی جائے اس طرح کے ماورائے آئین اقدامات سے پشتونوں میں بے چینی فطری عمل ہو گا بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں آج صبح نو بجے چمن شہر میں احتجاجی مظاہرہ اور سہ پہر ساڑھے 12 بجے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی پریس کانفرنس کریں گے۔
تازہ ترین