• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان زیروپوائنٹ کی جلد فعالیت کویقینی بنایاجائے‘مشترکہ بس فیڈریشن

کوئٹہ(پ ر)صدر مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن حاجی جمعہ خان بادینی اور حاجی عبدالقادر محمد حسنی نے کہا ہے کہ تفتان زیرو پوائنٹ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں خاندان نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں اعلیٰ حکام زیرو پوائنٹ کو تفتان کے مقام پر بند کرنے کے آرڈر تو جاری کرتے ہیں لیکن دوبارہ فعال نہیں کرتے زیرو پوائنٹ سے ہزاروں خاندانکا روزگار وابستہ ہے متعلقہ اعلیٰ حکام معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے تفتان زیرو پوائنٹ کو فوراً کھولنے کے اقدامات کریں ور نہ خدشہ ہے کہ بے روزگاری کے باعث مقامی آبادی نقل مکانی پر مجبور ہو جائے گی زیرو پوائنٹ سے متعلق ایم این اے حاجی محمد عثمان بادینی نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھایا ہے جو خوش آئند ہے لیکن معاملہ اب تک حل طلب ہے ۔
تازہ ترین