• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کی مثال نہیں ملتی‘مجید اچکزئی

کوئٹہ( آن لائن)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ صوبے میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے سینیٹ انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ماضی میں ہونیوالی کرپشن پر کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے مذہب پرستوں نے قلعہ عبداللہ میں کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیاجن لو گوں نے عوام کا حق کھایا ان سے ضرور حساب لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان کلی پکیرانو میں سیکڑوں افراد کی پشتونخوامیپ میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ جمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کی اور ہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ملک بھر میں نادرا کی جانب سے پشتونوں کیساتھ جو امتیازی سلوک جاری ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے نادرا کے ترجمان کے بیان کو مسترد کر تے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں پشتونخوامیپ کے علاوہ تمام جماعتوں نے ہارس ٹریڈنگ میں حصہ لیا اور عوام کی امنگوں پر پانی پھیر دیا ۔
تازہ ترین