• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن سے قبل نوجوانوں کو روزگار دیا جائے ٗجمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تمام محکموں میں خالی اسامیوں کو بلاتاخیر پر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور ترقیاتی فنڈز کو لیپس ہونے کی بجائے عوام کی ضروریات پر ترقیاتی اسکیموں پر شفاف انداز سے خرچ کیا جائے مختلف وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سابق بلوچ پشتون قوم پر ست حکومتوں نے کمیشن پہلے ترقیاتی اسکیموں کے بعد کی بنیاد پر ہر سال اربوں روپے کا فنڈز لیپس ہوگا بلکہ صوبائی بجٹ ہر سال نئی اسامیوں کے اعلانات کے باوجود بھی صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور موجودہ حکومت کو اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے قومی فنڈز کو بچاتے ہوئے صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں کا جال بچھا کر بجٹ کو لیپس ہونے سے بچایا جائے انہوںنے کہا کہ جمعیت نظریاتی نے وفاقی محکموں میں صوبے کے کوٹے پر جعلی اسناد پر دوسرے صوبوں کے افراد کی بھرتیوں کیخلاف آواز اٹھائی ہے صوبائی حکومت الیکشن سے قبل خالی اسامیوں پر بے روزگار نوجوانوںکو بھرتی کریں۔
تازہ ترین