اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)23مارچ یوم پاکستان کے موقع پروفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے جنگ سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ خواتین ، بزرگ اورصحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔