• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولن جان لیوا مرض نہیں‘ احتیاط اور ادویات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے‘ ڈاکٹر شازلی منظور

پولن جان لیوا مرض نہیں‘ احتیاط اور ادویات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے‘ ڈاکٹر شازلی منظور

اسلام آباد (بلا ل ڈار‘ خبر نگار خصوصی) ماہر امراض سینہ و پولن الرجی ڈاکٹر شازلی منظور نے کہا ہے کہ پولن جان لیوا نہیں، اس مرض کو مناسب احتیاط اور ادویات سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ جنگ سے گفتگو میں اُنہوں ے کہا کہ دنیا بھر میں جب پولن کی مقدار 2ہزار ہو تو ہیلتھ وارننگ جاری ہوتی ہے جبکہ اس وقت اسلام آباد میں پولن کی مقدار41ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پولن ہوا سے میلوں دور تک پہنچ جاتی ہے‘ یہی وجہ ہے کہ حسن ابدال تک آبادی اس سے متاثر ہو رہی ہے لیکن اسکے متاثرین کا کوئی ڈیٹا مرتب نہیں ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال اڑھائی لاکھ متاثرہ لوگ علاج کیلئے ہسپتالوں میں آتے ہیں۔ اس مرض سے متاثرہ افراد صحمند خوراک‘ وٹامنز کے استعمال اور ورزش کو معمول بنائیں۔

تازہ ترین