• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
43سالہ شخص قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں 43سالہ ٹھیکیدارکوپراسرارطورپرقتل کردیاگیا۔سب انسپکٹریعقوب شاہ نے بتایاکہ کوٹ عمردرازضلع جھنگ کارہائشی فخرعباس شاہ ڈھوک بنارس میں اپنی فیملی کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیرتھااوریہاں ٹھیکیداری کرتاتھا۔اس کے بیوی بچے اپنے میکے گئے ہوئے تھے اوروہ گھرپراکیلاتھا۔اس کے گھروالے اتوارکی رات اس کے موبائل پررابطہ کرتے رہے لیکن فون اٹینڈنہ ہوا۔بعدازاں صبح بھی ایساہی ہواجس پرانہوں نے پڑوس میں رابطہ کیااوران کاپڑوسی جب ھرگیاتواس نے دیکھاکہ فخرعباس کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اورقریب ہی ایک خون آلوداینٹ بھی رکھی تھی جس پرپولیس کواطلاع دی گئی پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاش قبضے میں لے کراسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا ۔

تازہ ترین