• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رورل ہیلتھ سینٹرز کا انتظام غیرسرکاری تنظیم کو دینے کیخلاف درخواست

رورل ہیلتھ سینٹرز کا انتظام غیرسرکاری تنظیم کو دینے کیخلاف درخواست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بھر میں 120 رورل ہیلتھ، سینٹر چلانے کا انتظام غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں 120 رورل ہیلتھ، سینٹر چلانے کا انتظام غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل کے مطابق حکومت نے قانونی طور پر انتطامیہ بہتری لانے کے لئے انتظام غیر سرکاری تنظیم کے حوالے کئے۔ عدالت نے تفصیلات طلب کر لیں بتائیں کیا بہتری لائی گئی ہے۔ انتظام سنبھالنے کے اس غیر سرکاری تنظیم نے کیا تبدیلی لائی۔ اب کیا سہولیات لائی گئیں ہیں، جو اس سے قبل نہیں تھیں۔ عدالت میں پٹیشنر اور اس کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ جس کے باعث سماعت اپریل کے چوتھے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین