• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیت گروہ کے کارندوں سمیت 29 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے کارندوں سمیت 29 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، منشیات ،ایرانی ڈیزل اور دیگر سامان برآمد کرلیا،تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چار رکنی ڈکیت گروپ کے عبدالستار، اسحاق، طاہر اور ندیم کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان صرف خواتین سے وارداتیں کرتے تھے ، دوران تفتیش ملزمان نے کرائم کی ایس او پی بنانے کا بھی انکشاف کیا، اسٹریٹ کرمنلز جمعرات اور جمعہ کو واردات نہیں کرتے تھے، لوٹ مار کی وارداتیں صرف شام چار بجے تک کی جاتی تھیں، ملزمان نے چار سال تک صرف طارق روڈ، گلشن اقبال اور پاپوش کی مارکیٹوں کو حدف بنایا، اصل نقل کی پہچان کے لیے سنار بھی ڈکیت گروہ کا رکن بنایا گیا،مارکیٹ میں آنے والی خواتین کا پیچھا کر کے ان سے لوٹ مار کی جاتی تھی،گروہ کا کارندہ اسحاق لوٹ مار سے قبل سونے کا اصل نقل کا پتہ لگاتا تھا، علاوہ ازیں لانڈھی پولیس نے سال 2014میں اپنی اہلیہ میمونہ خاتون کو جلاکر قتل کرنے والے ملزم دل محمد کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا،کھارادر پولیس نے جوئے کے اڈےپر چھاپے کے دوران 12 جواریوں کو گرفتار کر کے ہزاروں روپے نقدی اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے،موچکو پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور چار ہزار لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا،درخشاں پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر محمد شہزاد کو گرفتار کر کے درخشاں کے علاقے سے چوری شدہ2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں،سائٹ اے پولیس نے ولیکا کے بی گرائونڈ کے قریب تین ملزمان اظہر عرف سندھی،علی اور عدنان سواتی کو گرفتار کر کے2پستول اور منشیات برآمدکرلی،سرجانی پولیس نے ملزم محمد رمضان کو گرفتار کر کے 44 بور رائفل اور منشیات برآمد کرلی۔

تازہ ترین