• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی کریمؐ کی ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، شاہ عبدالحق قادری

کر اچی( پ ر ) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نبی کریمؐ کی ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی مصالحت نہیں ہو سکتی، مسلمان کو اپنے نبیؐ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں، تاریخ گواہ ہے ہر دور میں شاتمین رسول اور گستاخان نبوت کو سز ادی گئی، جب قانون وانصاف کے تقاضے پورے نہ ہوں تو مردِ مومن غازی عبدالقیوم جیسے نوجوان پیدا ہوتے ہیں جو توہین رسالت کے مرتکبوں کو کیفر کر دار تک پہنچاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اہلسنّت میں غازی عبدالقیوم کی یاد میں منعقدہ مذاکرے سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے غازی عبدالقیوم شہید، علم الدین شہید، عامر چیمہ شہید اور ممتاز قادری جیسے سرفروش ہر دور میں رہے ہیں اور قیامت تک رہیں گے، مذاکرے میں 1934ء میں تحفظ ناموس رسالت کی خاطر شہید ہونے والے غازی عبدالقیوم اور انکے جنازے کے جلوس میں ظالم انگریزوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 160افرادکو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، اس موقع پر سید عبدالوہاب قادری، مفتی ناصرخان ترابی، مولانا شوکت سیالوی، قاری سعید قاسمی، مفتی نعمان حنفی، مفتی بلال متینی، آصف قادری، مفتی عبدالصمد، سمیع اللہ حسینی، عبداللہ میمن، سید بلال بھی موجود تھے، بعد ازاں جما عت اہلسنّت کے وفد نے سید رفیق شاہ کی زیر قیادت میوہ شاہ قبر ستان میں غازی عبدالقیوم شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوا نی بھی کی۔

تازہ ترین