• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریئر ایڈمرل عمران احمد نے کمانڈر لاجسٹکس کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریئر ایڈمرل عمران احمد نے پاکستان نیوی کے لاجسٹکس کمانڈ رکے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں کمانڈ تبدیلی کی پروقارتقریب پیر کو پی این ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی، سبکدوش ہونے والے کمانڈر لاجسٹکس ریئر ایڈمرل ساجد وزیر خان نے ذمہ داریاں نو منتخب کمانڈر لاجسٹکس کے سپرد کیں، کمانڈر لاجسٹکس کی حیثیت سے ریئر ایڈمرل عمران احمد پاک بحریہ کے تمام یونٹس، جہازوں اور اسٹیبلشمنٹس کے لاجسٹک سپورٹ اور مرمت و مینٹی نینس کی سہولیات کے نگران اعلٰی ہوں گے، تقریب کے دوران نو منتخب کمانڈر لاجسٹکس کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعد ازاں ماتحت یونٹس کے تمام سربراہوں کا نئے کمانڈر لاجسٹکس سے تعارف کروایا گیا،​تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین