• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کے الیکشن میں مذہبی جماعتوں کو کامیابی ملےگی،ساجد میر

2018 کے الیکشن میں مذہبی جماعتوں کو کامیابی ملےگی،ساجد میر

کراچی (پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کی کامیابی کے امکانات جتنے 2018 کے الیکشن میں نظر آرہے ہیں ماضی میں کبھی نہیں تھے ، بڑی سیاسی جماعتوں کی جلسیاں الیکشن نتائج کی طرف اشارہ کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےکراچی ائیر پورٹ پر اپنے استقبال کے لئے آئے ہوئے صوبائی رہنماؤں و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مفتی یوسف قصوری ، مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمٰن جاوید ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، مولانا محب اللہ ، مولانا رحمت اللہ کاکڑ ، ایم مزمل صدیقی ، مفتی رفیق سلفی ، مولانا یوسف کاظم اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے ۔ پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں اختلاف رائے معمول کی بات ہے کراچی کے اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے تمام معاملات طے پاجائینگے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بد انتظامی کی وجہ سے شہری مسائل کا شکار ہیں صوبائی اور شہری حکومتیں شہریوں پر رحم کریں۔

تازہ ترین