کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان، بہادر آباد کی رابطہ کمیٹی نے ثالوی تعلیمی بورڈکراچی کی جانب سے جاری کردہ ایڈ مٹ کارڈزمیں سنگین غلطیوںپراپنی گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہےکہ ایڈمٹ کارڈزپرایسے اسکولوںکو امتحانی مراکز بنایا گیا ہےجن اسکولوںکا وجودسرے سے ہی نہیں، جس کے نتیجے میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد اپنے والدین کے ساتھ بورڈآفس پہنچی اور بورڈانتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج کیا۔ایک بیان میںرابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ اورچیئرمین بورڈسے مطالبہ کیاکہ اس نااہلی کانوٹس لیاجائے۔