• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرہائی وے ،تیز رفتار کار  ٹریلر سے ٹکراگئی، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں کمسن بچے سمیت 5 افراد جاں ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے نوری آباد کے قریب تیز رفتار کارٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار کمسن بچےسمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں تمام زخمی دوران علاج دم توڑ گئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30سالہ حسیب ولد رحمان، 38 سالہ عمر ولد رفیق ،35 سالہ شاکر ولد قیام الدین اور 9 سالہ زین العابدین ولد لقمان کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے افراد کراچی کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں اور وہ کار میں اندرون سندھ جارہے تھے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں،کورنگی نمبر 4گرلزکالج کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 40سالہ یوسف ولد حفیظ محمدجاں بحق ہوگیا،جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،متوفی کورنگی کارہائشی بتایاجاتاہے۔

تازہ ترین