• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین بلدیہ کو ہٹانے کےطریقہ کار پر حکومت کو جواب کیلئے آخری موقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ سندھ میں بلدیاتی قانون کے تحت چیئرمین کو ہٹانے کے طریقہ کار کے خلاف سندھ حکومت کو جواب کے لیئے آخری مہلت دیدی،درخواست گذار کی جانب سے صلاح الدین گنڈا پور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ابھی تک ہمیں حکومت سندھ کے جواب کی کاپی موصول نہیں ہوئی،جس پر عدالت نے جواب کے لئے حکومت سندھ کو آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی،دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوسی چیئرمین سے ضلعی چیئرمین تک عدم اعتماد کی تحریک کا طریقہ کار غیر واضح ہے،عوام کے ووٹ سے منتخب چیئرمین کو اس انداز سے ہٹانا غیر مناسب ہے۔ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنا سب کا حق ہے لیکن یہ تو بتایا جائے کہ تحریک کیوں پیش کی گئی۔
تازہ ترین