• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں کے تعین سے متعلق ڈی جی ویلیوایشن کے نوٹفکیشن کالعدم قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ویلیوشن کے نوٹیفکیشز کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ڈی جی ویلیوشن کو قیمتوں کا تعین اور اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ دو رکنی بینچ نے ٹوائلٹ سوپ، بے بی ڈئیپرز، ٹائلز سمیت 60 سے زائد اشیا کی مالیت میں اضافہ کرنے سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی جی ویلیوشن کے نوٹیفکیشز کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ڈی جی ویلوایشن کو قیمتوں کا تعین اور اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے درآمد کردہ اشیا کی قیمتوں کا تعین اور اضافہ کرنا ڈائریکٹر ویلوایشن کا اختیار ہے۔ عدالت نے ٹربیونل کی اپیل کے خلاف ڈی جی ویلوایشن کی اپیلیں مسترد کردی۔150سے زائد امپورٹرز نے ڈائریکڑ جنرل ویلوایشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنجکر رکھا تھا۔ ڈی جی ویلوایشن کو درآمد شدہ اشیا کی قیمتوں کا تعین اور اس میں کرنے کا اختیار نہیں۔
تازہ ترین