• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھ حکومت نے تعلیم کا جنازہ نکال دیا،عثمان معظم

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاسبان پاکستان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے تعلیم کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، جامعات کے وائس چانسلرز کا سیاسی بنیادوں پر تقرر،تعلیمی شعبے اور جامعات کی عملی سرگرمیوں کو سیاست زدہ کر دے گا،جامعات کے حوالے سے ترمیمی بل پاس کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے،وہ پاسبان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے،پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا کہ خلاف ضابطہ پاس کیا جانے والا بل واپس لیا جائے،سندھ اسمبلی نے تعلیم دشمن بل منظور کرکے اپنی اسمبلی کی عمارت کو خود ہی مسمار کرڈالا ہے،جب تک ہم اپنی درسگاہوں کو وسائل،آزادی اور میرٹ کی پاسداری کا حق نہیں دیں گے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل خطرے میں رہے گا۔

تازہ ترین