• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج امریکا پہنچیں گے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج امریکا پہنچیں گے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان تین ہفتے کے دورے پر آج امریکا پہنچیں گے ،جہاں وہ امریکی صدر ٹرمپ کے علاوہ دیگر اعلیٰ سیاسی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے ۔

شہزادہ محمد بن سلمان واشنگٹن کے علاوہ ، نیو یارک، لاس انجیلس اور سان فرانسسکو بھی جائیں گے جہاں وہ مالیات، آئل اور ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے ،ان میں ایپل اور گوگل طیار ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن بھی شامل ہیں ۔

دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس سے بھی ملاقات کریں گے ۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پہلے ہی واشنگٹن پہنچ چکے ہیں جہاں میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے ایران اور عالمی طاقتوں سے ہونے والے ایٹمی معاہدے کو ناقص قرار دیا ۔

انہوں نے ایران پر ایک بار پھر الزام عائد کیا کہ تہران کا رویہ خطے کے عدم استحکام کا باعث ہے ،ضرورت ہے کہ ایران کے خلاف سخت پالیسیاں اپنائی جائیں اور ہم اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

انہوں نے یمن میں حوثیوں کی مدد کرنے اور شام میں بشار الاسد کی حمایت کرنے پر بھی ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین