• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی خاتون اوّل لڑکھڑا گئیں

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ لڑکھڑاگئیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں تھام کر گرنے سے بچالیا۔

امریکی صدر اور خاتون اوّل کے درمیان دوریاں ختم ہونے لگیں،میلانیا ٹرمپ لڑکھڑائیں تو ٹرمپ نے انہیں فوراً تھام لیا۔


یوں تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اوّل میلانیا ٹرمپ کے درمیان ناراضگی کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا پر گردش کر رہی ہیں تاہم اس 'ناراضگی کااختتام بھی کیمرے کی آنکھ سے چھپ نہ سکا۔

گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے نیو ہیمپشائر روانہ ہونے کیلئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے جا رہے تھے کہ اس دوران اونچی ہیلز کی وجہ سے میلانیا لڑکھڑا گئیں تاہم ساتھ چلتے امریکی صدر نے خاتون اوّل کو تھام لیا جس پر ملینیا نے بھی ٹرمپ کا ہاتھ تھامتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

امریکی خاتون اوّل لڑکھڑا گئیں

یوں ڈونلڈ ٹرمپ کا میلانیا کو گرنے سے بچانامیڈیا کی تیز آنکھ سے بچ نہ سکا جنہوں نے یہ مناظر کیمرے میں قید کرلئے۔

سلوانیہ سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ میلانیا ٹرمپ سابق امریکی ماڈل ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری اہلیہ ہیں جنہوں نے ان سے 2005ء میں شادی کی۔

تازہ ترین
تازہ ترین