• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عراق میں39بھارتی قتل

بھارتی وزیر داخلہ سشما سوراج نےکہا ہےکہ عراق میں 39بھارتی مغویوں کو قتل کر دیا گیا، مغویوں کو تین سال قبل داعش کے جنگجوئوں نے اغواء کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیوں کے قتل کے بارے میں سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 2014ء میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل سے بھارتی مزدوروں کے ایک گروپ کو اغواء کرلیا گیا تھا۔

اغواء کئے جانے والوں میں بیشتر افراد کا تعلق بھارتی پنجاب سے تھا انہیں اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ موصل شہر کے کشیدہ حالات کے باعث دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 38 کی لاشوں کے ڈی این اے نمونوں سے ان کی شناخت کی گئی ہے۔

سشما سوراج کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایک تعمیراتی کمپنی کے ملازم تھے،جنہیں قتل کرنے کے بعد دفن کر دیا گیا تھا۔

سشما سوراج نے بھارتی پالیمنٹ کو مزید بتایا کہ داعش لبریشن کی جانب سے بھارتیوں کے قتل کے اعلان کے بعد وزیر برائے ایکسٹرنل افیئرز وجے کمار سنگھ عراق پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین