پی ایس ایل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں کرس گرین اور رائلی روسو لاہور آنے پر بے خد خوش اور پرجوش ہیں۔
لاہور پہنچنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلوی کرکٹر کرس گرین بھی شامل ہیں، جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہےہیں۔
کرس گرین کا کہناہےکہ وہ پہلی بار پاکستان آنے پر بہت پرجوش ہیں، آج پشاور زلمی سے بڑا مقابلہ ہوگا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائلی روسو بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، انہوں نے شائقین سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور پہنچنے پرانہیں بہت خوشی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کی طرف سے کھلنے پر بہت پر جوش ہوں، امید ہے شائقین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سپورٹ کریں گے۔