• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن فلم پیسیفک رِم 2؛اَپ رائزنگ 'کا ٹریلرجاری

 ایکشن فلم پیسیفک رِم 2؛اَپ رائزنگ 'کا ٹریلرجاری

ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم "پیسیفک رِم 2؛اَپ رائزنگ 'کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔


دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور اس ایکشن تھرلرفلم میں اسکاٹ ایسٹ وڈ سمیت ٹیان چنگ، اینڈریا ارجونا، چارلی ڈے، جان بوئیگا،ڈسٹن کلیئر،لیون میڈن اوربرن گورمن جیسے معروف فنکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

فلم 23مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین