• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاکھوں چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر

دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت چیری پھولوں کی بہار آئی ہوئی ہے اور پھولوں کے خوبصورت نظارے اور دلفریب مہک نے لوگوں کو اپنے سحر مبتلا کیا ہوا ہے۔

چین کے مختلف شہروں میں بھی اس وقت ہر طرف چیری پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے ۔


چین کے شہر شنگھائی کے گارڈن میں بھی لاکھوں چیری پھولوں سے لدے درختوں نے شہر خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور ہر سو پھیلے چیری پھولوں سے فضا معطر ہوگئی ہے۔

چیری پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین