• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھاری بھرکم ٹرک کے ذریعے آئس ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ

 بھاری بھرکم ٹرک کے ذریعے آئس ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ

منچلے نوجوان نے جمی ہوئی جھیل پر بھاری بھرکم ٹرک کو دائرے کی صورت میں گھما کر دیکھنے والوں حیران کرڈالا۔

یہ دلچسپ منظر روس میں دیکھنے کو ملا جہاں ایڈونچر کے شوقین ایک نوجوان نے ٹرک کے ذریعے آئس ڈرفٹنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور برفیلے ٹریک پر سرکتے ہوئے شاندار اسٹنٹس پیش کرکے لوگوں سے خوب داد سمیٹی۔


اس ماہر ڈرائیور نے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے نہ صرف ٹرک کو برف کی پھسلن سے کنٹرول کیا بلکہ اس دائرے کی صورت میں گھومتے ہوئے ایسے حیرت انگیزاسٹنٹس پیش کئے کہ لوگ حیران رہ گئے۔

تازہ ترین