• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موصل میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کاآغاز

موصل میں بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کاآغاز

عراقی شہر موصل میں تین سال کے بعد اب بار پھربین الاقوامی پیراگلائیڈنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیاہے جہاں دنیا بھر سے سینکڑوں ٹیمز اور پیرا گلائیڈرزاپنی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ پیش کرتے دکھائی دیئے۔

اس پیرا گلائیڈنگ چمپئن شپ کیلئے قدرتی حسن سے مالامال دلکش پہاڑی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں یہ ماہر پیرا گلائیڈرز آسمان پر رنگین پتنگوں سے رنگ بکھیرتے اور اونچی اُڑان بھرتے دکھائی دیئے۔


بیک وقت ہزاروں پیرا گلائیڈرز نے بلند پہاڑوں کے بیچ و بیچ گہرے بادلوں میں ڈھکی وادی میں ایک ساتھ اُڑان بھرے اور اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت پیش کیا۔

پیراگلائیڈنگ کے اس عالمی مقابلے میں جرمنی ،سوئزرلینڈ، اٹلی،اسپین، فرانس ، برطانیہ اور امریکاسمیت کئی ممالک کے سینکڑوں کھلاڑی نےحصہ لیا۔

تازہ ترین